پانی میں نمک دل کی صحت متاثر کر سکتا :تحقیق

پانی میں نمک دل کی صحت متاثر کر سکتا :تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پینے کے پانی میں نمک کی موجودگی دل کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے ۔فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے دنیا بھر سے موجودہ شواہد کا جائزہ لیا۔

اس تحقیق میں دنیا کی27 مختلف آبادیوں پر مبنی مطالعات کے نتائج کو یکجا کیا گیا جس میں 74 ہزار سے زیادہ شرکاء شامل تھے ۔اس تحقیق کے دوران جس ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا وہ امریکا، بنگلہ دیش، ویتنام، کینیا، آسٹریلیا، اسرائیل اور کئی یورپی ممالک سے اکٹھا کیا گیا ہے اور زیادہ تر ڈیٹا ساحلی علاقوں سے اکٹھا کیا گیا ہے ۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ نمکین پانی پینے والے افراد کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا، ایسے افراد کے سسٹولک پریشر میں تقریباً 3.2 ایم ایم ایچ جی اور ڈائی اسٹولک پریشر میں تقریباً 2.8 ایم ایم ایچ جی کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نمکین پانی پینے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی 26 فیصد زیادہ ظاہر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں