3مارچ کو چاند ’’خونی رنگ ‘‘ میں کیوں نظر آئے گا
لاہور(نیٹ نیوز)سال 2026کا پہلا چاند گرہن 3مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔ ایکس پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ‘3 مارچ کو چاندخون کی طرح سرخ ہو جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ جزوی طور پر درست ہے امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ اس سال کا یہ پہلا بڑا فلکیاتی واقعہ ہوگا جسے بغیر کسی خاص حفاظتی سامان کے عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔مکمل چاند گرہن، جسے عام طور پر ‘بلڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے ، اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے ۔ اس ترتیب کی وجہ سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور سورج کی براہ راست روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔ تاہم زمین کے ماحول سے گزر کر آنے والی روشنی چاند تک پہنچتی ہے ، جس کی وجہ سے وہ سرخ یا نارنجی رنگ اختیار کر لیتا ہے ۔