کافی شاپ نے خاتون کو دنیا کی امیر ترین شخصیت بنا دیا

 کافی شاپ نے خاتون کو دنیا کی امیر ترین شخصیت بنا دیا

نوٹنگھم(نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہر نوٹنگھم کی ایک کاروباری خاتون صوفی ڈاننگ ا چانک دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں ۔ 29 سالہ صوفی کو کرسمس پر ایک کافی شاپ ڈگری کافی 200 کا 10 پاؤنڈ کا گفٹ کارڈ ملا تھا۔۔۔

 جب انہوں نے 12 فروری کو اس کارڈ سے ایک میچا لیٹے کافی خریدی تو رسید پر باقی رقم دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔رسید کے مطابق ان کے کارڈ میں 63 کوآڈریلن پاؤنڈ موجود تھے ، جو کہ 63 کے بعد 15 صفر بنتے ہیں، یہ رقم دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی دولت سے بھی تقریبا ایک لاکھ گنا زیادہ بنتی ہے ۔صوفی نے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت ہنسی آئی ،صوفی نے مذاق میں کہا کہ وہ کچھ وقت کیلئے کاغذوں میں دنیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا لطف اٹھا رہی ہیں،انہوں نے یہ رسید اپنے ساتھی کو بھی دکھائی جسے یہ بہت دلچسپ لگی۔بعد میں کافی شاپ کی انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ سب ایک تکنیکی غلطی سے ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں