100دن روازنہ100کلو میٹر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص نے الٹرا میراتھون میں لگاتار 100 دن تک روزانہ 100 کلومیٹر دوڑ کر شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
لانگ شا کے نام سے مشہور ہوانگ زینگ لونگ نے چین کے شہر فوشان میں 6 دسمبر 2025 سے 15 مارچ 2026 کے درمیان کل 10ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوانگ زینگ لونگ نے کورونا کے وقت سے دوڑنے کی تیاری کی اور اپنا بزنس بند کرکے پوری توجہ دوڑنے پر لگائی۔ رپورٹ کے مطابق ہوانگ زینگ لونگ نے چین بھر میں 365 دن تک دوڑنے کی مشق کی اور پھر اس چیلنج میں حصہ لیا، الٹرا میراتھون رنر نے لگاتار 100 دن تک روزانہ 100 کلومیٹر تک دوڑ کر سب کو حیران کردیا۔اس حوالے سے ہوانگ زینگ لونگ نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہے ۔