انشورنس کیلئے ریچھ بن کر حملہ کرنیوالے 3افراد کو سزا

انشورنس کیلئے ریچھ بن کر حملہ کرنیوالے 3افراد کو سزا

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)امریکا میں ریچھ کا روپ دھار کر مہنگی گاڑیوں پر حملہ کر کے انشورنس کا مطالبہ کرنے والے تین افراد کو سزا سنا دی گئی۔۔۔

ریاست کیلیفورنیا میں الفیا زکرمن، روبن تمرازین اور واہے مرادخانین کو گزشتہ جمعرات انشورنس فراڈ کا مرتکب قرار دیا گیا اور 180 دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ معاملے میں ملوث چوتھا فرد ارارت چرکینین کی ابتدائی سنوائی ستمبر میں شیڈول کی گئی ہے ۔ چاروں افراد نے تین مختلف کمپنیوں کو گاڑیوں پر ہونے والے تین جعلی حملوں کی ویڈیو جمع کرائیں لیکن ایک تحقیقاتی گروپ نے دیکھا کہ رولس رائس پر حملہ کرنے والا ریچھ انسانوں کی طرح چل رہا ہے ۔کیلیفورنیا کی انشورنس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ریکارڈو لارا نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ جو معاملہ ناقابلِ یقین تھا حقیقت میں معاملہ وہی نکلا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں