روس کے فوجی سیٹلائٹس کی خلا میں پُراسرار حرکت

روس کے فوجی سیٹلائٹس کی خلا میں پُراسرار حرکت

ماسکو(نیٹ نیوز)خلا میں روس کے دو فوجی سیٹلائٹس پُر اسرار انداز میں حرکت کرتے پائے گئے ۔

ماہرینِ فلکیات نے روس کے دو فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں ایکدوسرے کے انتہائی قریب آتے دیکھا، جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ صرف 3 میٹر رہ گیا اور یہ پراسرار حرکت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی۔کوس موس 2581 اور کوس موس 2583 نامی یہ سیٹلائٹس (جنہیں فروری 2025 میں روسی خلائی ادارے روس کوس موس نے خلا میں بھیجا تھا) گزشتہ ہفتے تقریباً 585 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرتے ہوئے آمنے سامنے آ گئے ۔ اس واقعے پر امریکا کی خلائی نگرانی کی کمپنی کومسپوک (COMSPOC) نے نظر رکھی اورایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ محض اتفاقیہ گزر نہیں تھا ،روس جو بھی آزما رہا ہے ، وہ انتہائی جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی معلوم ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں