نیپال میں ہاتھوں کے بل سیڑھیاں اترنے کا عالمی ریکارڈ
کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)نیپال کے ایک ایتھلیٹ ہاری چندرا گِیری نے ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے کم وقت میں 100 سیڑھیاں اتر کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
31 سالہ ہری چندرا گیری نے چین کے شہر یون یینگ میں یہ کارنامہ انجام دیا، جہاں انہوں نے صرف 44.71 سیکنڈ میں 100 سیڑھیاں ہاتھوں کے بل اتر کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ہاری چندرا گیری نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ سیڑھیوں پر ہاتھوں کے بل چلنا ہموار زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ زاویہ مختلف ہوتا ہے اور جسم پر دباؤ بھی زیادہ پڑتا ہے ۔ چین کی مشہور سیڑھیاں اس تجربے کے لیے بہترین جگہ تھی۔ ان کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ ہینڈ سٹینڈ پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے رفتار، درستگی اور حفاظت تینوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر ذرا سا بھی توازن بگڑ جائے تو خطرہ جان لیوا ہو سکتا ہے ۔