چین کا پانی میں حیران کر دینے والا نیا تعمیراتی منصوبہ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین اکثر اپنی تعمیرات سے دنیا کو حیران کردیتا ہے مگر اس کا نیا منصوبہ واقعی حیران کر دینے والا ہے ۔درحقیقت یہ تعمیراتی منصوبہ کسی صحرا یا شہر میں مکمل نہیں کیا جارہا بلکہ اسے پانی کے اوپر تیار کیا جار ہا ہے ۔
ڈالیان جنزہووان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جنژوو بے پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ چین کا پہلا ہوائی اڈا ہے جسے سمندری پانیوں کے اوپر ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا جائے گا۔7.7 سکوائر میل رقبے پر پھیلا یہ ائیرپورٹ آئی لینڈ اتنا بڑا ہے کہ کسی مسافر کے طیارے پر سوار ہونے سے قبل ہی دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔اصل کہانی اس کا حجم نہیں بلکہ گنجان شہر کے تجارتی راستوں کو مضبوط بنانا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ ایک مکمل ائیرپورٹ سمندر کے اوپر تیار کیے گئے جزیرے پر کام کرسکتا ہے ۔ ساڑھے 7 ارب ڈالرز لاگت کے اس ائیرپورٹ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کا 37 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے ۔