خلا سے بادلوں کی دنگ کر دینے والی تصاویر وائرل
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے خلا سے گہرے بادلوں کی شاندار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے بادلوں کی دلکش لیکن طاقت کو ظاہر کرنے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔جیسیکا میئر نے تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں، جس میں بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ خلائی سٹیشن سے بادلوں کو دیکھنا بھی دلکش ہے ، جس میں شکلیں، بناوٹ اور سائز کی بے شمار ورائٹی ملتی ہے ۔خلا باز نے مزید لکھا کہ اکثر بادل پر سکون دکھائی دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ ناگوار بھی ہوجاتے ہیں، جیسے اس ہفتے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل ہوئے ۔