امریکا:93سالہ ٹرک ڈرائیور کی گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں

امریکا:93سالہ ٹرک ڈرائیور کی گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں 93سالہ شہری نے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے اورِن اسمس 19 سال کی عمر سے ٹرک چلا رہے ہیں اور وہ 11 برس سے میک لافلن فریٹ کمپنی کے ساتھ بطور ٹرک ڈرائیور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کمپنی کے صدر اور شریک مالک ڈین میک لافلن نے معلوم ہونے پرکہ وہ ممکنہ طور پر دنیا کے معمر ترین فعال ٹرک ڈرائیور ہیں تو انہوں نے اورِن اسمس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے جمع کرایا،اسوقت یہ ریکارڈ ڈوئل آرچر کے پاس ہے جن کی عمر دسمبر 2025 میں ریکارڈ اپ ڈیٹ کرتے وقت 92 سال تھی۔اورِن اسمس اپنے 70 سال سے زائد طویل کیریئر میں 50 لاکھ میل سے زیادہ فاصلہ طے کر چکے ہیں اور امریکا کی ہوائی اور الاسکا کے علاوہ تمام ریاستوں میں ٹرک چلا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں