ماسکومیں دنیا کی پہلی علامتی اے آئی روبوٹ شادی
ماسکو(نیٹ نیوز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصنوعی ذہانت کی دنیا سے جڑا ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں پہلی مرتبہ دو انسان نما (ہیومنائیڈ) اے آئی روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
منفرد تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ماسکو کی تاریخی پشکن لائبریری میں ہونے والی اس تقریب میں ‘‘رابرٹ’’ اور ‘‘ماٹلڈا’’ نامی دو اے آئی روبوٹس کو علامتی طور پر ایک دوسرے کا شریکِ حیات قرار دیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ماریا پینٹیوخینا نے کی، جن کی موجودگی میں دونوں روبوٹس نے روایتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے علامتی عہد کیے اور ایک دوسرے کو شادی کی یادگار کے طور پر بریسلیٹس بھی پہنائے ۔ علامتی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ۔