یوپین سپیس ایجنسی کی جولائی کی پکچر آف دی منتھ جاری

یوپین سپیس ایجنسی کی جولائی کی پکچر آف دی منتھ جاری

لاہور(نیٹ نیوز)یورپی خلائی ایجنسی نے جولائی 2026 کی ‘پکچر آف دی منتھ’ کے طور پر جیمز ویب خلائی دوربین کی جانب سے لی گئی ایک حیرت انگیز تصویر جاری کی ہے ۔

 جس میں اربوں نوری سال دور واقع کہکشاؤں کے ایک عظیم جھرمٹ کو دکھایا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصویر میں MACS J0553.43342 نامی کہکشاؤں کا جھرمٹ نظر آ رہا ہے ، جو برج کولمبا میں واقع ہے ۔ اس مشاہدے میں کائنات کے طاقتور ترین مظاہر میں سے ایک، یعنی دو دیوہیکل کہکشانی جھرمٹوں کے باہمی انضمام کو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق یہ کہکشانی جھرمٹ زمین سے تقریباً 4.4 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔ تصویر میں گریویٹیشنل لینسنگ کا اثر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ، جس میں انتہائی طاقتور کششِ ثقل دور دراز کہکشاؤں کی روشنی کو موڑ دیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں