کسان مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھا کر تھانے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
بہار (نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سپول میں ایک کسان پانچ فٹ لمبے زندہ مگرمچھ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر سیدھا پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ محکمہ جنگلات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جنگلی جانور نظر آنے کی صورت میں خود انہیں پکڑنے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیہاتی کھیتوں میں کام کر رہے تھے ،کسان امیت کمار نے مگرمچھ کے منہ کو رسی سے باندھ دیا تاکہ وہ کسی پر حملہ نہ کر سکے ۔جب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کوئی بندہ موقع پر نہ ملا تو امیت کمار نے بنا وقت ضائع کیے تقریباً 5 فٹ لمبے مگرمچھ کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور پیدل ہی قریبی محکمہ جنگلات کے دفتر کی جانب روانہ ہو گئے ۔ تاہم وہاں بھی کوئی اہلکار موجود نہ ہونے پر وہ مگرمچھ کو کندھے پر اٹھائے پولیس سٹیشن پہنچ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments