پرنگلز چپس کی شکل گھوڑے کی زین جیسی کیوں رکھی گئی
لاہور(نیٹ نیوز)آلو کے چپس کی کئی اقسام موجود ہیں، لیکن دنیا بھر میں مشہور پرنگلز چپس صرف اپنے منفرد سلنڈر نما ڈبے کی وجہ سے ہی الگ شناخت نہیں رکھتی بلکہ اس کی خاص گھوڑے کی زین جیسی خم دار شکل بھی اسے دوسری چپس سے مختلف بناتی ہے۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ شکل محض ڈیزائن نہیں بلکہ ایک خاص سائنسی اصول کے تحت تیار کی گئی ہے ، جس کا مقصد چپس کو مضبوط، کرنچی اور ٹوٹنے سے محفوظ رکھنا ہے ۔ اس ڈیزائن کی وجہ سے چپس پر پڑنے والا دباؤ ایک جگہ جمع نہیں ہوتا بلکہ مختلف حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عام چپس کے مقابلے میں آسانی سے نہیں ٹوٹتی۔ چپس کی خم دار سطح اس بات میں مدد دیتی ہے کہ تیز رفتار مشینوں پر چلتے وقت وہ اپنی جگہ پر قائم رہیں اور آسانی سے ادھر ادھر نہ گریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments