306سالہ پرانا ریکارڈ بریک،18سالہ لڑکا پروفیسربن گیا

306سالہ پرانا ریکارڈ بریک،18سالہ لڑکا پروفیسربن گیا

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی انجینئرنگ کے غیر معمولی ذہین طالب علم نیتھن تھامس نے تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 18 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین کالج پروفیسر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق نیتھن تھامس کی عمر 18 سال اور 346 دن تھی جب انہوں نے اگست 2023 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی ڈیڈ کالج میں تدریسی فرائض سنبھالے ۔اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 306 سال پرانا مردوں کی کیٹگری کا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس سے قبل کولن میکلورین کے پاس تھا۔ میکلورین 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنے تھے ۔نیتھن تھامس نے عالیہ صبور کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو 2008 میں 18 سال اور 362 دن کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون پروفیسر بنی تھیں۔یہ غیر معمولی کامیابی کم عمری میں اعلیٰ تعلیم اور تدریسی میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...