زمین کے گرد روشنیوں کا ہالہ،خلا باز بھی حیران رہ گئے

زمین کے گرد روشنیوں کا ہالہ،خلا باز بھی حیران رہ گئے

واشنگٹن (نیٹ نیوز)بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا بازوں نے جب زمین کے گرد تیرتی دل کش قطبی روشنیاں دیکھیں تو وہ حیران رہ گئے ، یہ ایک حیرت انگیز نظارہ تھا۔

ناسا نے ان روشنیوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں ، بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود بھارتی نژاد امریکی خلا باز انیل مینن نے زمین کے گرد مدار میں گردش کے دوران خلا سے نظر آنے والی قطبی شفق کی تصاویر شیئر کیں۔ناسا کے مطابق یہ روشنیاں سورج سے آنے والے برقی ذرات کے زمین کے مقناطیسی میدان اور فضائی ذرات سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں، ان روشنیوں کو ارورا بوریلس اور ارورا آسٹرالس کہا جاتا ہے ، جو اس وقت بنتی ہیں جب سورج سے خارج ہونے والے برقی ذرات زمین کے مقناطیسی میدان اور بالائی فضائی تہوں میں موجود گیسوں سے ٹکراتے ہیں اورآسمان میں دل کش رنگ بکھر جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...