69سالہ شخص شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پر مارکیٹ پہنچ گیا

69سالہ شخص شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پر مارکیٹ پہنچ گیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست وسکنسن کی واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ ایک 69 سالہ شخص کو آؤٹ ڈور ریٹیل سٹور پر جانا تھا تو اس کو لگا کہ ڈرائیونگ کیلئے فاصلہ بہت زیادہ ہے تو اس نے ہیلی کاپٹر سے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔

مقامی پولیس کی جانب سے لوگوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر سٹور کے باہر پارک کرنے پر شکایات کی گئی تھیں۔ اس شخص کا تعل روزن ڈیلے سے تھا اور وہ دکان پر ہیلی کاپٹر اڑا کر پہنچا کیونکہ یہ دکان اس کے گھر سے 50 میل دور ایک گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر تھی۔پولیس کی جانب سے 69 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ہیلی کاپٹر اڑا کر وہاں لے جانے والے اس شخص کو کسی قسم کی کارروائی کا سامنا بھی نہیں ہوا کیونکہ اس کے پاس پائلٹ لائسنس موجود تھا جبکہ اس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتارا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام اصولوں پر عمل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...