سیاسی رکن کی باتھ روم سے آن لائن میٹنگ میں شرکت

سیاسی رکن کی باتھ روم سے آن لائن میٹنگ میں شرکت

آکلینڈ (نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کی ایک مقامی سیاستدان اہم سرکاری اجلاس میں اپنے گھر کے باتھ روم سے آن لائن شرکت کے بعد توجہ کا مرکز بن گئیں۔ڈنیڈن سٹی کونسل کی رکن جوگیلر اہم سرکاری اجلاس میں اپنے گھر کے باتھ روم سے آن لائن شریک ہوئیں، پسِ منظر میں لٹکے ہوئے دھلے کپڑے بھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے ۔

اجلاس کی صدارت کرنے والی میئر سوفی بارکر نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان سے کہا کہ آپ شاید اپنا کیمرہ تھوڑا سا ایڈجسٹ کر لیں، ہمیں آپ کے دھلے ہوئے کپڑے نظر آ رہے ہیں۔اس پر جوگیلر نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے دیکھ سکتے ہیں؟، اگر آپ کو میرے کپڑے نظر آ رہے ہیں تو پھر مجھے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو کے پسِ منظر میں ایک دروازے کے پیچھے کسی نامعلوم شخص کا سیاہ سا عکس بھی دکھائی دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...