فرانس کے میوزیم میں پینٹنگ کی ہالی ووڈ سٹائل میں چوری
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے شہر کانیے سر میر میں مشہور مصور پیئر آگسٹ رینوائر کے عجائب گھر میں فلمی انداز کی چوری کی واردات نے سب کو حیران کردیا۔
چور صبح سویرے باغ کی باڑ میں سوراخ کرکے میوزیم میں داخل ہوئے اور کھڑکی کے راستے اندر پہنچ کر رینوائر کی چار قیمتی پینٹنگز اٹھا لیں۔ تاہم پولیس کے فوری پہنچنے پر چور دو پینٹنگز باغ میں پھینک کر فرار ہوگئے ، جبکہ دو پینٹنگز اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے ۔ رائٹرز کے مطابق واردات منگل کی صبح تقریباً 6 بجے سے کچھ دیر پہلے ہوئی۔ الارم بجنے کے بعد پولیس کو واردات کا علم ہوا تو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور چوروں کا پیچھا شروع کردیا۔چوروں نے رینوائر کی چار پینٹنگز اپنے قبضے میں لی تھیں۔ ان میں ‘مادام کولونا رومانو’ اور ‘ینگ وومن ایٹ دی ویل’ شامل ہیں، جنہیں چور اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments