برطانیہ:عطیہ جمع کرنیوالے بے گھر پیانسٹ کو گھر مل گیا
لندن(نیٹ نیوز)ایک باصلاحیت بے گھر پیانسٹ (جو ایک دہائی سے زائد عرصے تک بے گھر رہا اور اپنی موسیقی کے ذریعے مختلف فلاحی اداروں کے لیے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ جمع کر چکا ہے اب بالآخر اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گیا ہے ۔
34 سالہ رائس وِن جونز جب سڑکوں پر زندگی گزار رہے تھے وہ اُس وقت چرچ پہنچے ۔ سڑکوں پر زندگی گزارنے کے باوجود رائس نے اپنی موسیقی کا سلسلہ جاری رکھا اور متعدد مواقع پر شاندار پرفارمنس دے کر داد وصول کی۔ وہ بعد میں ‘دی نائٹ چرچ پیانسٹ’ کے نام سے مشہور ہوگئے ۔گزشتہ برس انہیں پرائیڈ آف برٹین ایوارڈز میں بھی شرکت کا موقع ملا، جہاں ان کی ملاقات معروف شخصیات سے ہوئی۔ ان کی موسیقی نے مختلف فلاحی اداروں کے لیے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ جمع کرنے میں مدد کی۔ رائس نے کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ بے گھر ہونا کسی فرد کی ناکامی کی علامت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments