ہاتھی نما جانور کے 25لاکھ سال قدیم دانت دریافت

ہاتھی نما جانور کے 25لاکھ سال قدیم دانت دریافت

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سائنسد ان نے اتفاقاً تقریباً 25 لاکھ سال قدیم ماسٹوڈون (ہاتھی نما جانور)کا دانت دریافت کرلیا، جسے قدیم پیسیفک ماسٹوڈون سے منسوب کیا جا رہا ہے ۔

ارضی ساخت اور زمین کی سطح کا مطالعہ کرنے والی ماہرِ ارضیات بریجڈ لنچ کے مطابق وہ نالے کی تہہ میں موجود چٹانوں کا سروے کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک عجیب شکل کی چیز نظر آئی۔ انہوں نے اس کی تصویر بنائی اور معمول کے مطابق اپنا سروے جاری رکھا، اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک غیر معمولی تاریخی دریافت ہے ۔اگلے روز تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے بریجڈ نے محسوس کیا کہ یہ دراصل ایک غیر معمولی حد تک محفوظ قدیم دانت ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ دانت ایک قدیم پیسیفک ماسٹوڈون کا تھا، جس کی عمر کا اندازہ تقریباً 25 لاکھ سال لگایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...