بھوکا ریچھ بیکری میں گھس کر پیسٹریاں اور دیگر چیزیں کھاگیا
ڈینور(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کولوراڈو میں بھوکے ریچھ نے بیکری پر دھاوا بول دیا اوروہاں پر موجود پیسٹریاں اور۔۔
دیگرچیزیں خوب سیر ہو کر کھائیں، وہاں موجود لوگوں نے اس موقع کی ویڈیو زبنائیں۔ترجمان کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف جوائے لیونگسٹن نے بتایا کہ ایسپن پولیس نے ریچھ کو ڈرانے اور وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی ، محکمہ جنگلی حیات کا ایک افسر بھی فوری موقع پر پہنچ گیا۔بیکری سے نکل کر یہ بھوکا ریچھ قریب ہی ایک درخت پر چڑھ گیا اور اپنی مرضی سے اس علاقے سے چلا گیا۔ حکام کے مطابق شدید خشک سالی کے باعث اس سال ریچھوں کے انسانوں سے مڈھ بھیڑ کے واقعات ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ قدرتی خوراک کے ذرائع میں کمی واقع ہوئی ہے اورریچھ کچھ کھانے پینے کی تلاش میں ایسی جگہوں پرگھس جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments