اے آئی ایجنٹس کے درمیان بھی صنفی امتیاز موجود :نئی تحقیق

اے آئی ایجنٹس کے درمیان بھی صنفی امتیاز موجود :نئی تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت پر پیش آنے والے صنفی امتیاز کا دائرہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایجنٹس تک بڑھ سکتا ہے ۔

یونیورسٹی آف لِمرِکس میں کی گئی ایک تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ورچوئل ریئلٹی آفس میں کام کرنے والے انسان مرد اے آئی ایجنٹس کو ان کی خواتین اے آئی ایجنٹس کے مقابلے زیادہ معاوضہ ادا کریں گے ۔اگرچہ اے آئی اسسٹنٹس کی بنیادی ٹیکنالوجی ایک جیسی ہی ہوتی ہے لیکن تحقیق میں دیکھا گیا کہ خواتین اے آئی ایجنٹس کو ایک جیسا کام مکمل کرنے پر مرد اے آئی بوٹس سے تقریباً 10 فی صد کم معاوضہ دیا گیا۔تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر میری ہاؤسفیلڈ کا کہنا تھا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان اے آئی ایجنٹس کی بنیاد ایک ہی ٹیکنالوجی ہے لیکن لوگ ان سے ایک جیسا برتاؤ نہیں کرتے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...