شادی سے شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال

 شادی سے شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے شادی ختم ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے طلاق کا جشن منا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

37 سالہ کورین خاتون چو سیونگ یون، جو ایک بچے کی والدہ اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ہیں، نے اپنی طلاق کے موقع پر دوستوں کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرتی منفی سوچ کو چیلنج کرنا اور اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز خوشی سے کرنا چاہتی تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو چمکدار لباس پہنے دوستوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے ۔تقریب کے دوران خاتون نے کیک کاٹا، تقریر کی اور دوستوں کے ساتھ خوشی منائی، جبکہ ان کے دوست تالیاں بجا کر انہیں مبارک باد دیتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...