شاپنگ کے لیے گئے کاروباری شخص کا ڈرائیور کار سے لاکھوں روپے لے کر فرار

شاپنگ کے لیے گئے کاروباری شخص کا  ڈرائیور کار سے لاکھوں روپے لے کر فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شاپنگ کے لیے گئے کاروباری شخص کا ڈرائیور کار سے لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار ہوگیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ دوگر بستی کا رہائشی محسن مراد چن ون روڈ پر خریداری کے لیے گیا جس دوران گاڑی میں موجود اس کا ڈرائیور ڈیش بورڈ میں رکھی 6 لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں