موٹرسائیکل پر تیزرفتاری سے کرتب دکھاتا نو جوان گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موٹرسائیکل پر تیزرفتاری سے کرتب دکھاتا ہوا منچلا پولیس کے قابو آگیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے موٹرسائیکل سوار محمد افضال کو حراست میں لے لیا جو انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ ون ویلنگ کرتے ہوئے کرتب دکھا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔