شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شراب نوشی کرکے غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ 213 رب میں عمر نامی ملزم شراب نوشی کرکے اپنے ساتھی کے ہمراہ گلی میں غل غپاڑہ کررہا تھا۔ شہریوں کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو قابو کرلیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔