جڑانوالہ :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ریکارڈ جرمانے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چناب نگر کے جڑانوالہ میں ٹریفک پولیس نے دسمبر 2025 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ریکارڈ جرمانے عائد کیے ۔ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی۔
ایک ماہ میں شہریوں سے ایک کروڑ 26 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے گئے ۔انچارج ٹریفک پولیس اشتیاق سرگانہ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں پر مالی بوجھ ڈالنا نہیں بلکہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ سب سے زیادہ چالان ہیلمٹ استعمال نہ کرنے ، کم عمر ڈرائیونگ، ون ویلنگ، تیز رفتاری، سگنل توڑنے ، اوورلوڈنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کیے گئے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں اور شہریوں پر زور دیا کہ ہیلمٹ لازمی استعمال کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی آئندہ بھی جاری رہے گی۔