جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا اعلان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )امیر تحصیل جماعت اسلامی ڈاکٹر سعید احمد نے کہا کہ پاکستان ان گنت مسائل کا شکار ہے ، سیاست چند خاندانوں کے قبضے میں ہے اور عدالتیں عام آدمی کو انصاف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل موجودہ نظام سے بغاوت اور ایک عادلانہ اسلامی نظام کا قیام ہے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مینار پاکستان میں کل ہونے والے اجتماع میں بدل دو نظام تحریک کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی جڑانوالہ نے 21 جنوری بروز بدھ شام 4 بجے راجہ شہروز سیون سیز مارکیٹ میں عظیم الشان بدل دو نظام کنونشن کا اہتمام کیا، جس میں ڈاکٹر اسامہ رضی اور محمد جاوید قصوری کی آمد متوقع ہے ۔