پولیس نے 3 مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مبینہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ جو معذوری اور غربت کا ڈھونگ رچا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے