تاندلیانوالہ:پیرا فورس کے قیام کے باوجود ناجائز تجاوزات
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کے قیام کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار برقرار ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مین بازار، ریل بازار، نہر بازار، تھانہ بازار، لڈو چوک اور پل نہر بنگلہ سمیت تمام اہم مقامات پر ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے سرکاری جگہیں قبضے میں لے رکھی ہیں، جس سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے ۔شہری انتظامیہ اور پیرا فورس کے اہلکار زیادہ تر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ راستوں میں رکشے اور دکانوں کے تھڑے قائم ہیں، اور اگر کسی راہگیر کی گاڑی سے معمولی ٹکر ہو جائے تو دکانداروں کی طرف سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جامع اور پائیدار کارروائی کی جائے ۔