جڑانوالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کھڑریانوالہ میں کریک ڈاؤن
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ نے کھڑریانوالہ کے بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران کریانہ اسٹورز، فروٹ و سبزی فروشوں اور ہوٹلوں میں روٹی کے وزن اور سرکاری نرخ ناموں کی جانچ کی گئی۔ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو تقریباً 67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔