انتخابات میں وکلاء مجھے کامیاب کروائیں گے :ملک ندیم اقبال

انتخابات میں وکلاء مجھے کامیاب  کروائیں گے :ملک ندیم اقبال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے سالانہ انتخابات میں وکلاء اتحاد لائرز فورم کے امیدوار برائے نائب صدر ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ 10 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں وکلاء انہیں اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر بار اور بنچ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے ۔ ملک ندیم اقبال نے مستحق سائلین کو فری قانونی سروسز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں