ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی سالانہ کارکردگی، 14,876 مقدمات

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی سالانہ  کارکردگی، 14,876 مقدمات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی پولیس نے سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں 14,876 مقدمات درج کیے اور 13,761 ملز موں کو گرفتار کیا، جن سے 37 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی گئی۔

اسی دوران 1,331 مجرمان اشتہاری گرفتار اور 225 عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کیا گیا۔ضلعی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے 526 مقدمات اور منشیات کے 540 مقدمات درج کیے ، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ گینگز کے خلاف کارروائی میں 408 مقدمات میں ملوث 167 ارکان گرفتار کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں