بسنت خونی تہوار ،اجازت دینا انتہائی افسوسناک :ملک عبدالحفیظ

بسنت خونی تہوار ،اجازت دینا  انتہائی افسوسناک :ملک عبدالحفیظ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )معروف سماجی شخصیت و ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک عبدالحفیظ نے کہا کہ بسنت ایک خونی تہوار ہے اور اس کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک اقدام ہے ۔

پنجاب میں یہ تہوار ختم ہو چکا تھا اور اس کی اجازت دینا انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ بسنت پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں