مامونکانجن: شہریوں کی طرف سے پولیس میں کھلی کچہری کا مطالبہ
مامونکانجن (نمائندہ دنیا )ماموں کانجن کے شہریوں اور کاروباری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے شہروں کی طرح مامونکانجن میں بھی کم از کم ایک ماہ میں پولیس کے اعلیٰ حکام کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے ۔
شہریوں نے کہا کہ سائلین کو اپنے مسائل کے حل کے لیے اکثر تاندلیانوالہ یا فیصل آباد جانا پڑتا ہے ، جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کیساتھ ناانصافی کا امکان کم ہوگا اور تھانوں میں واقعی دارالامان کا ماحول قائم ہوگا۔