ٹوبہ:ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں محکمہ زراعت کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نوشیر عالم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں گندم کی کاشت کے لیے مقرر کردہ 3,25,000 ایکڑ کا ہدف 100فیصد حاصل کر لیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، بیج اور دیگر زرعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ فصل کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل ہو۔