شورکوٹ چھاؤنی میں صوبائی محتسب پنجاب کی کھلی کچہری
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا)نواحی علاقہ 327 گ ب یونین کونسل 81 میں صوبائی محتسب پنجاب کی طرف سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی ایڈوائزر ٹوبہ عبداللہ شاہد نے مقامی افراد کی درجنوں شکایات سنیں اور درخواستیں وصول کیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالے کے لیے عوام کو ان کی دہلیز پر فوری شنوائی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل ساجد مشتاق بھی موجود تھے اور عوامی مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔