لین دین کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں لین دین کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب رزاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کی بناء پر لین دین کے دوران اسے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں