سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر 4 دکانداروں کیخلاف مقدمات

سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر 4 دکانداروں کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران چار دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈز تعینات پائے گئے اور نہ ہی سکیورٹی کا مناسب انتظام کیا ہوا دیکھا گیا۔ جس پر پولیس نے چاروں دکانوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں