فوڈ ٹیموں کی کاروائیاں، غیر معیاری اشیا ضبط اور بھاری جرمانے

فوڈ ٹیموں کی کاروائیاں، غیر معیاری اشیا ضبط اور بھاری جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیمز کی کاروائیاں جاری ہیں۔

شہری علاقوں میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے دو فوڈ پوائنٹس سیل کر دئیے گئے ، اور کچن سے دو کلو سے زائد ممنوعہ چائنا سالٹ برآمد ہوا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی، جس کے دوران 60 دودھ بردار گاڑیوں اور متعدد فوڈ پوائنٹس کی سخت چیکنگ کی گئی۔ دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا اور ایک من سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے مجموعی طور پر 121 انسپکشنز کیں جبکہ 32 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹس جاری کیے گئے ۔قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 4 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ دوران معائنہ مختلف کاروائیوں کے دوران تین کلو چائنا سالٹ اور ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات بھی تلف کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں