گوجرہ:وومن ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، بہاولپور کلب فاتح
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ وومن ہاکی ٹورنامنٹ کا اختتام ہو گیا۔
فائنل میچ بہاولپور وومن ہاکی کلب اور لاہور وومن ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بہاولپور کلب نے لاہور کلب کو 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ تھے ، جنہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقدی اور ٹرافی سے نوازا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی لاہور کلب کو دو لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔