کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

کرایہ نامہ جمع نہ کروانے  پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔

 اس دوران 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جو کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر تھے ۔ لیکن ان کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں