ماموں کانجن :پولیس کی کارروائی کلو سے زائد چرس برآمد ، ملزم گرفتار
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی ،ملزم گرفتار،ایک کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں،گزشتہ روز بھی پولیس تھانہ ماموں کانجن کی ٹیم نے چک نمبر 510 گ ب کے قریب دوران ناکہ بندی مشکوک شخص ابرار رانجھا سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر لی اور منشیات برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کو حوالات میں بند کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔