ٹھیکریوالا:پولیس نے لاپتہ بچہ تلاش کر لیا، والد کے حوالے

ٹھیکریوالا:پولیس نے لاپتہ بچہ  تلاش کر لیا، والد کے حوالے

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ ساندل بار وقاص ہندل نے لاپتہ بچے کو تلاش کرکے والد کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک 35 ج۔ب کے رہائشی عبداللہ کا 12 سالہ بیٹا وقاص گھر سے چارہ کاٹنے گیااور لاپتہ ہوگیا تھا ، پولیس نے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی اور لاپتہ وقاص کو تلاش کر کے اس کے والد کے سپرد کر دیا، متاثرہ خاندان نے بچے کی تلاش میں مدد کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں