سندیلیانوالی:پولیس حراست سے ملزم فرار ،دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

سندیلیانوالی:پولیس حراست سے  ملزم فرار ،دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی میں تھانہ اروتی پولیس نے فرار ملزم دوبارہ گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروتی پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم منظر عباس دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا جس پر اے ایس آئی کاشف عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتھا، وقوعہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ اروتی افتخار احمد نے اہلکاروں کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم منظر عباس کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں