ریسکیو 1122جھنگ نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 ریسکیو 1122جھنگ نے 2025ء  کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے سال 2025 ئکی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 گزشتہ سال ریسکیو 1122 جھنگ کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 66 ہزار 930 کالز موصول ہوئیں جن میں 86 ہزار 943 ایمرجنسی کالز، 158 رانگ کالز، 64 ہزار 348 معلوماتی کالز اور 2 لاکھ 15 ہزار 480 متفرق کالز شامل تھیں ۔57 ہزار 747 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار 394 مریضوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا، مختلف حادثات میں 1 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سیلابی صورتحال کے دوران 27 ہزار 42 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں