جڑانوالہ تھانہ سٹی میں 2026 ء کا پہلا مقدمہ شراب برآمدگی کا درج

 جڑانوالہ تھانہ سٹی میں 2026 ء کا  پہلا مقدمہ شراب برآمدگی کا درج

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ تھانہ سٹی میں 2026 ء کا پہلا مقدمہ ملزم سے بھاری مقدار میں شراب برآمدگی کا درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کے قریب پولیس نے عبداﷲنامی ملزم سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ملز م کو گرفتار کرکے 2026ء کا پہلا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی جڑانوالہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں