جھنگ :ضلعی محکموں کے افسر وں کا اجلاس، جاری منصوبوں کا جائزہ

 جھنگ :ضلعی محکموں کے افسر وں کا اجلاس، جاری منصوبوں کا جائزہ

منصوبوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے :افسروں کو ہدایات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ پلس پراجیکٹ اور ریونیو ریکوریز کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انسداد سموگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا اور پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے سروے سمیت بیوٹیفیکیشن سکیموں کے حوالے سے کام کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔اجلاس میں موجود افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ جاری منصوبوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں