ٹھیکریوالا:چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری خوفزدہ

ٹھیکریوالا:چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری خوفزدہ

عوامی حلقوں کا آر پی او فیصل آباد اور سی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار مسلح گینگ شام کے اوقات میں گلی محلوں میں دندناتے پھر رہے ہیں، جس سے شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران شاپس رابری، ٹرانسفارمر چوری اور دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز چک 66 ج ب دھاندرہ میں تین مسلح ملزمان نے مصطفی کریانہ سٹور پر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر بلاخوف وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس گشت اور ناکہ بندی محض کاغذی کارروائی ثابت ہو رہی ہے۔ متاثرہ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔عوامی حلقوں نے آر پی او فیصل آباد اور سی پی او سے فوری نوٹس لینے ، علاقے میں اضافی پولیس نفری کی تعیناتی اور موثر گشت کے مطالبے کے ساتھ کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں